دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ریجن
سطح اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بتایا کراچی ریجن میں اب
8 زون ہو گئے ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ فیضان آن لائن اکیڈمی، شعبہ روحانی علاج،اور اسپیشل
پرسن کی ذمہ داران نے کلام کیانیز نگران پاکستان کے بیان کی تیاری کے حوالے سے بھی
نکات دیئے گئے۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مزید کہا مدنی کاموں میں تقسیم کاری اس کی افادیت کے
پیش نظر کی جاتی ہے، دوران مدنی مشورہ اہم نکات دیتے ہوئے کہا ہمیں شخصیت کو نہیں سسٹم
کو مضبوط کرنا ہے، وفا کا امتحان عہدہ دے کر نہیں عہدہ لے کر کیا جاتا ہے ، اللہ پاک ہمیں دینی کاموں سے محبت دے منصب سے نہیں ،اللہ پاک ہمیں اپنی رضا عطا فرمائے، تقسیم کاری کا
مقصد کام کو بڑھانا اور تقرریاں زیادہ ہونا ہے۔
مدنی
مشورے میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کو نئے انداز اور نئے جذبے سے کرنے
کی نیتیں بھی کیں۔