2 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن
دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں
غسل ِمیت تربیت کا انعقاد ہوا جس میں
36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دوران
تربیت کفن دفن کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں
کو غسل ِمیت اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ
سکھایا اور اسلامی بہنوں کو دل میں خوف خدا و عشق رسول بڑھانے اور موت کو ہمیشہ
یاد رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا
اور 18 اسلامی بہنوں نے تجہیز و تکفین کا طریقہ کتاب کا مطالعہ کرنے کی نیتیں کیں۔