10 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں گرومنگ سیشن کاانعقاد ہوا
جس میں علاقہ تا ریجن ذمہ دار و مشاورتوں
کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبان المعظم اور رمضان المبارک میں ہونے
والے کورسز کی تفصیلات بتائیں نیز اداروں اور عام و خاص اسلامی بہنوں میں نیکی کی
دعوت دینے کا طریقہ سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔