دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کامونکی اسپیشل ایجوکیشن سینٹر  کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات پرنسپل اور اسٹاف سے ہوئی۔

اس دوران پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ڈیف اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس انہوں نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی اعتبار سےتربیت کی اور انہیں ہر جائز کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کی عادت بنانے کا ذہن دیا نیز وضو کا طریقہ بھی سکھایا۔اس موقع پر گوجرانولہ کے ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد نعمان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)