12 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				لاہور: فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن میں تین دن کے  روحانی
علاج کورس  کا انعقاد
										
									
								
                                								
									
									
																											Mon, 6 Mar , 2023
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							مسلمانوں
کے روحانی علاج   ومسائل کا حل کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور
میں 5،4اور 6 مارچ 2023ء  کو تین
دن کا روحانی علاج کورس  منعقد ہوا۔
جہاں لاہور
ڈویژن سے آنے والے مختلف عاشقانِ رسول کی معلم محمد عثمان عطاری( شعبہ روحانی علاج) نے تعویذات
لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر تربیت  کی
جس میں اسلامی بھائیوں کو دم کرنے اور کاٹ کرنے
کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں چنداحتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق نئی اپڈیٹس سے
آگاہی فراہم   کیں۔  (رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری) 
            Dawateislami