پنجاب پاکستان کے شہر چیچہ وطنی ضلع ساہیوال میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

مزید نگرانِ شعبہ نے جامعۃالمدینہ بوائز کی سابقہ کارکردگی کا فالواپ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)