پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ بوائز ساہیوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعات المدینہ پاکستان) نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔بعدازاں اساتذۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)