حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ
بخاری کے مزار شریف میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد
شعبہ مزاراتِ اولیاء
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2022ء بروز پیر ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کراچی میں
واقع حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں سیکھنے سکھانے
کا ہفتہ وار حلقہ لگایا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت
شریف پڑھنے کے بعد ٹاؤن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ”نماز کی پابندی کی برکت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت
ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ٹاؤن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شہزاد
احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)