9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلام آباد ریجن
کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
Fri, 2 Apr , 2021
3 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ
دنوں اسلام آباد ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 2021میں مدارس کے
نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مختلف اہداف دئیے نیز رمضان عطیات کے حوالے سے
بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
بعد
میں بیلہ ڈویژن کےایک گوٹھ میں مدرسۃ المدینہ کی نئی عمارت کا جائزہ لیا گیا
اور اس نئے مدرسے میں دینی کام شروع کرنے
کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔