دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ روز قبل پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن اور مالیات کی اسلامی بہن نے حیدرآباد ریجن تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ  اسکائپ مدنی مشورہ کیا ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلاتے ہوئے مدارس کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے شرکاکو نکات دیئے اوررمضان عطیات کے مدنی پھول سمجھائے اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور کوششیں کرنے کا ذہن دیااورہر طالبہ کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا ہدف بھی دیا جبکہ ای رسید پر کام کرنے اوراسے عام کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار پیش کیا ۔