دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد زون  میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں زون ذمہ دار، کابینہ اور کابینہ مشاورت، ڈویژن اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول پیش کئے اور اسلامی بہنوں کو دینی کام سمجھائے ۔ کابینہ اور کابینہ مشاورتوں نے اپنے اپنے شعبہ کے حوالے سے کلام کیاجس میں ماہانہ کارکردگی اور شیڈول چیک کیا گیا اور ہدف دئیے گئے۔ کابینہ اور کابینہ مشاورتوں نے اچھی کارکردگی پر اپنے شعبےکو تحائف بھی پیش کئے۔