دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں حیدرآباد کابینہ ذمہ دار  اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن ٹنڈو جام، مٹیاری کابینہ کے ڈویژن کھٹیان کی ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو چار رکنی ذیلی مشاورت کا تقرر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ہر ذیلی حلقے میں مدرسۃالمدینہ بالغات کھولنے اور مبلغات بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسائل کے مطالعہ میں اضافہ کا ذہن دیا گیا ۔