دعوت اسلامی کے تحت 2جنوری 2020ء بروز جمعرات  حیدر آباد میں ڈویژن سخی سلطان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران ومشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے۔ حیدرآباد کابینہ نگران اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔