دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13اپریل2020ء کو کراچی ایسٹ زون کی گلزار ہجری کابینہ کی کابینہ سطح کی مشاورتوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں گلزار ہجری کابینہ کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےتربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں اور ماتحت سے رابطوں کو مضبوط رکھنے کی ترغیب دلائی۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو درپیش مسائل اور الجھن دور کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مدنی عطیات کیلئے مزید کوششیں کرنے ، پابندی سے فکر مدینہ کرنے، فیضان  رمضان کتاب کا مطالعہ کرنے اور سالانہ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے اہداف دئیے گئے۔اس اجلاس میں علا قا ئی دورہ، ڈونیشن بکس،مدرسۃ المدینہ بالغات ، مجلس رابطہ ،کفن دفن اورشارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔