اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی زون ایسٹ2 کابینہ گلزار ہجری میں فیضان تلاوت کورس کا 09 مقامات پر انعقاد ہوا جس میں تقریباً 100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ترجمہ قرآن و قرآنی سورتوں کا تعارف اور قرآنی واقعات بھی بتائے گئے ، نیز مبلغات اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کاتعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر 35 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے کی نیت کی،25 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی نیت کی، 19 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت کی۔

ختم قرآن کے موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز کی ریجن مشاورت، دارالسنہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں کا مختلف مقامات پر بیانات کا سلسلہ رہا ساتھ ہی دعوتِ اسلامی کو ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی ۔