کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ فیضانِ محمدی میں شعبہ کفن دفن کے تحت کفن دفن کے حوالے سے ایک سیشن منعقد ہوا جس میں  طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام، ڈسٹرکٹ ذمہ دار زاہد عطاری اور ٹاؤن ذمہ دار دانیال عطاری نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران شعبے کے سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ ادار کرنے اور تدفین کے معاملات میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی۔

معلومات کے مطابق سٹی ذمہ دار نے نزع سے لے کر تدفین تک کے تمام معاملات کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور شرکا کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)