اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت13مئی2025ء بروز منگل کو گورنمنٹ ا سپیشل ایجوکیشن سکول گوجر خان تحصیل گوجر خان ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں تربیتی سیشن ہوا جس میں اسٹوڈنٹ نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسن محمد وقاص عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسن محمد ندیم عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹ کے درمیان نماز کی پابندی کرنے، درود و سلام کی پابندی کرنے اور پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی پیاری سنت سلام کو عام کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسن کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر ذمہ دار نے فرض علوم اور اخلاقیات کے حوالے سے گفتگو کی جس پرا سکول کےا سٹاف نے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ ا سپیشل پرسن راولپنڈی محمد ندیم عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)