رنگ و نسل میں امتیاز کئے بغیر دین اسلام کی
خدمت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 21 مئی 2025ء کو اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں
ڈسٹرکٹ چکوال تحصیل چوآسیدن شاہ ، پنجاب میں
موجود ”Govt Special Education Center Choa Saidan
Shah Chakwal “ کا دورہ کیا۔
اس دورے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی
ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے چکوال ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبد القیوم عطاری کے
ہمراہ Institute کے
پرنسپل سمیت ڈیف اسٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور چوآ
سیدن شاہ چکوال میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس موقع پر گونگے، بہرے اور نابینا اسٹوڈنٹس کے
لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے بیان کیا جبکہ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔
دورانِ بیان اسٹوڈنٹس کو درودِ پاک کا ورد کرنے
کا ذہن دیا گیا اور فضائلِ نماز پر بیان کرتے ہوئے انہیں بھی نمازوں کی پابندی
کرنے، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: صوبائی
ذمہ دار کامران عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)