پاکپتن، 11 ستمبر 2025ء: 

گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول 37/Sp پاکپتن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی جس کا مقصد بچوں میں دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینا تھا۔

اس ٹریننگ سیشن میں ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد ندیم عطاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کو نمازوں اور درود و سلام کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بہت ہی پیاری سنت ”سلام“ کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے ہر نیک و جائز کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے اور اپنے اخلاقیات سنوارنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس سمیت اسکول اسٹاف کو دعوتِ اسلامی بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا جس پر اسکول اسٹاف نے دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)