گورنمنٹ
قندیل انسٹیٹیوٹ برائے نابینا افراد راوالپنڈی میں اجتماعِ میلاد النبی کا اہتمام
گورنمنٹ
قندیل انسٹیٹیوٹ برائے نابینا افراد راوالپنڈی میں 4 ستمبر 2025ء کو اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ”اجتماعِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کا اہتمام کیا گیا جس میں نابینا
افراد سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماعِ
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا آغاز
تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی احمداویس عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور انبیائے
کرام کی میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے بشارتیں“
کے موضوع پر بیان کیا اور نابینا افراد کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز قافلوں میں سفر کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔