کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز عبداللہ شاہ غازی میں گزشتہ روز شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار عبدالسمیع عطاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبے کے صدر ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمٰعیل عطاری نے اسلامی طریقۂ کار کے مطابق غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کر کے بتایا نیز اس کی فضیلت و اہمت سے بھی آگاہ کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)