شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2024ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قائم جامع مسجد فرقانیہ میں کفن دفن سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ اور نمازی حضرات سمیت ٹاؤن ذمہ دار فرید عطاری نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن پہنانے اور کاٹنے کا طریقہ بتایا نیز تدفین و تلقین کے حوالے سے بھی اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)