اوکاڑہ شہر میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ڈویژن ساہیوال کا مدنی
مشورہ
پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں قائم مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں شعبہ معاونت برائے سلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈویژن
ساہیوال کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکپتن ڈسٹرکٹ ذمہ دار، تحصیل ذمہ
دار، سب تحصیل ذمہ دار اور اوکاڑہ تحصیل نگران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار عبد
الماجد عطاری اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کے پاکستان سطح ذمہ دار مولانا
جہانزیب عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان
میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 8 دینی
کاموں کو بڑھانے، ہر تحصیل میں فیضانِ صحابیات بنانے، گلی گلی مدرسۃ المدینہ
بالغات شروع کروانے اور سوسائٹیز و اطراف میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع شروع
کروانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(
رپورٹ: قاری
عباس علی عطاری ڈسٹرکٹ اوکاڑہ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)