18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں تہجد
اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے طلبہ اور مقامی
عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ قاری بلال رضا عطاری نے” تہجد کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ شرکا ئے اجتماع نے تہجد کی نماز بھی ادا کی نیزاس کے بعد سحری کا سلسلہ ہوا۔ اسلامی بھائیوں نے مسجد سے باہر جاکر اہل علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا اور نمازِ فجر کے بعد تفسیر سننے سنانے کے حلقہ میں شرکت کی ۔(رپورٹ:
ڈویژن ذمہ دار شعبہ اصلاح اعمال غلام عباس عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)