فیضانِ
مدینہ لالہ موسیٰ میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد
حضور سرورِکائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے 1500 ویں جشنِ ولادت کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لالہ موسیٰ ، ڈسٹرکٹ
گجرات میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
اجتماعِ میلاد کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے نعت شریف پڑھی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
توصیف عطاری نے سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی سیرت اور یومِ ولادت
منانے کے حوالے سے بیان کیا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی ذہن سازی کرتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع
پر ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حبیب عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی
موجود تھے۔ (رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران اسپیشل
پرسنز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)