دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 12 ستمبر 2025ء کو فیروز والا اور مرید کے تحصیل کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول اور سینٹر میں پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے لئے ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا اور اُن کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے ایک دوکان پر موبائل ریپئرنگ کا کام کرنے والے جسمانی معذور اسلامی بھائی اور اُن کے سرپرست سے ملاقات بھی کی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کے درمیان مدرسۃالمدینہ بالغان و اجتماعِ میلاد کا اہتمام کیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے اشاروں کی زبان میں قراٰنِ پاک کی زیارت کرنے اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ پرعمل کرنے نیز گناہوں سے بچتے ہوئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)