فیصل آباد میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
12 اپریل 2025ء کو فیصل آباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے میں مزید بہتری
لانے، شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے، نئے فیضانِ صحابیات کا قیام کرنے اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے پر تبادلۂ خیال
کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دیگر اہم نکات پر بھی
گفتگو کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭گلی گلی مدرسۃالمدینہ شروع کروانا٭ماہانہ
اجتماع شروع کرنا٭دینی کاموں کو مضبوط کرنا٭جن یوسیز میں دینی کام نہیں ہورہے وہاں
دینی کام شروع کرنا٭ہر ڈسٹرکٹ میں نئے فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنا۔اس موقع پر
نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)