دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24جون 2020ء بروز بدھ فیصل آباد ریجن میں بذریعہ زوم لنک ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 96 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے”صلہ رحمی“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کے فضائل بیان فرمائےاور آپس میں حسن سلوک کے ساتھ رہنے کی ترغیب دلائی نیز قطع تعلقی سے بچنے کا ذہن دیا۔