دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 مئی 2020ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن میں ڈونیشن مہم کا آغاز ہواجس میں ذیلی حلقہ تا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھر پور حصہ لیا۔اس مہم میں بڑی تعداد میں اسلامی بہنوں نے Covid-19سے بچاؤ کی تمام تر حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں سے انفرادی ملاقات کی۔شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے ایام میںDigital Media کے ذریعے علم دین حاصل کرنے شارٹ کورسز میں داخلہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کےلئے ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور لاکھوں روپے کے ڈونیشنز دعوت اسلامی کو پیش کئے۔ایک نرس اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 1لاکھ روپیہ نقد دعوت اسلامی کے لئے پیش کیااور لاک ڈاؤن کے ایام میں Digital Media کے ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔