دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2019ء  کو اورنگی ٹاؤن کراچی ڈویژن باغِ مرشد میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ماہانہ مدنی حلقے میں ترغیبی بیان ہوا نیز مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ماہانہ مدنی حلقےکے آغاز کے ساتھ ہی اسلامی بہنوں کے لئے ”المدینہ لائبریری“ کا بھی آغاز کیا گیا۔