شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے  دنوں لاہور سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ غلام الیاس عطاری نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے، گلی گلی مدرسۃالمدینہ شروع کرنے اور ہر یوسی میں فیضانِ صحابیات کا قیام کرنے پر مشاورت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ نے رمضان عطیات میں بھر پور کوشش کرنے اور محارم کو اعتکاف میں بٹھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے بھی پیش کی۔(رپورٹ: قاری عبدالماجد عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)