اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 4 جنوری 2020ء کو راولپنڈی میں واقع دارالمدینہ سیٹلائٹ کیمپس میں”جنت کا راستہ“ کورس کا انعقادکیا گیا جس میں کم و بیش 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت کہ مدنی انعامات کیاہے؟ نیت کی اہمیت ،نیت کیسے کی جائے اور63مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔