نئے تعلیمی سال کے آغاز پر دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم پاکستان کے 13مختلف شہروں میں اپنے نئے کیمپسز کا آغازکرچکا ہے۔ان میں فیصل آباد ریجن کے شہر ساہیوال، سمندری، اوکاڑہ، پاک پتن اورعارف والابھی شامل ہیں۔

ان کیمپسز میں ان دنوں داخلے جاری ہیں۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، قرآنی ایجوکیشن اور بنیادی اسلامی تعلیمات جیسی خصوصیات دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ اسی طرح دینی ماحول میں معیاری تعلیم کے ذریعے نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے بلکہ اخلاق اور کردار سنوارنے والی بہت سی سرگرمیاں دارالمدینہ کے نصاب میں شامل ہیں

اس کے علاوہ طلبہ کو روزانہ ہی اسلامی اقدار سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے اُن کی کردار سازی کے لئے ہفتہ وار تربیہ تھیم پر بھی کامیابی سےعمل کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں دارالمدینہ کے تحت مختلف شہروں میں awareness سیمینارز کا سلسلہ ہواجس میں لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے اراکین حاجی فضیل رضاعطاری اور حاجی اسلم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران حاجی منیر عطاری، حاجی سرفراز عطاری، عبدالوہاب عطاری نے اپنے بیانات کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی اہمیت اور دارالمدینہ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔بعدازاں دارالمدینہ کے ذمہ داران نے دارالمدینہ کے نظام تعلیم ،طریقہ تعلیم اور نصاب کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی ۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)