21 رجب المرجب, 1446 ہجری
مختلف مدنی کورسز کا آغاز
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شارٹ کورسز کے تحت اسلامی
بہنوں کے لئے8جولائی 2019ءبروز پیر سے باب
المدینہ کراچی میں 12 دن کے” خصوصی اسلامی کورس “کا آغازہوگا ۔ اس کورس میں سنّتوں بھرے بیانات ہوں گےنیز خصوصی
اسلامی بہنوں میں مدنی کام کرنے کے طریقے
سکھائے جائیں گے۔
اسی طرح 8جولائی 2019ء بروز پیر شریف سے زم زم نگرحیدرآباد،
سردارآبادفیصل آباد، گجرات، مدینۃ الاولیاءملتان اور اسلام آباد میں اسلامی بہنوں کی دارالسنّہ میں 12 دن کے ”فیضانِ
نماز کورس“ کا آغاز ہورہا ہے۔ اس مدنی کورس میں نماز سے متعلق شرعی احکام، وضو اور نماز کا
عملی طریقہ، شجرہ عالیہ کے اورادو وظائف ، اسلامی بہنوں کے مختلف شرعی مسائل اور متفرق مدنی کام سکھائےجائیں
گے۔