بیماروں اور پریشان حال اسلامی بہنوں کی امداد
رسی کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ایسی اسلامی بہنیں جو بیمار ہیں یا پریشان حال
ہیں ان کے لئے دعائیں کی جائیں نیز بیماریوں اور پریشانیوں سے نجات
کے لئے متفرق روحانی علاج بتائیں جائیں۔
٭اسی سلسلے میں چائنہ ریجن کے شہر ہانگ کانگ میں
چار مقامات (شنوان، تھن سووائی، فوتھائی،ناؤتھوکوک) پر 11جنوری2020ء کو دوپہر2 سے4 بجے کے درمیان دعائے حاجات
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔
٭اسی طرح ساؤتھ کوریا میں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ انچن کے قریب ذمہ دار اسلامی بہن کے
گھر پر 11جنوری2020ء کو دوپہر4 سےشام6
بجے کے درمیان دعائے حاجات اجتماع کا
انعقاد کیا جائے گا۔
٭ اسی طرح تھائی لینڈ میں مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بنکاک کے قریب ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر8جنوری2020ء کو
دوپہر12 سے 1:30 بجے کے درمیان دعائے حاجات اجتماع منعقد ہوگا۔
ان اجتماعات میں
شرکت کرنے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اس
میل آئی ڈی پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتی ہیں۔