الحمد للہ
عزوجل اللہ قادر مطلق نے ہمىں بے شمار نعمتوں
سے نوازا ہے ان نعمتوں مىں سے اىک عظیم نعمت وقت بھى ہے۔ ىہ اىک اىسى نعمت ہے کہ اگر آپ
اس کا اىک لمحہ بھى واپس نہىں پاسکے وقت کے معاملے مىں سب بہت غور و فکر کى حاجت
ہے کہىں اس کا اىک لمحہ بھى ضائع نہ ہوجائے ، اسى لىے وقت کو موتى سے بھى تعبىر
کىا جاتا ہے جس نے اىک لمحے کا درست استعمال کىا وہ ہے شبىہ موتى لىنے مىں کامىاب
ہوگىا۔
امام رازى رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہىں خدا کى قسم کھانا کھاتے وقت علمى مشغولہ (تحرىر ىا مطالعہ
) ترک ہوجانے کا مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ وقت نہاىت ہى قىمتى دولت ہے۔(انمول
ہىرے ص ۱۸)
آپ نے ملاحظہ فرماىا کہ ہمارے اسلاف کس طرح وقت کو قىمتى دولت تصور کرتے ہوئے
اس کا درست استعمال فرماتے اور وقت کے درست استعمال کى تلقىن بھى فرماتے جىسا کہ :
مولائے کائنات شىر خدا على المرتضى رضى
اللہ عنہ فرماتے ہىں ىہ اىامِ زندگى کے
صفحات ہىں ان کو اچھے اعمال سے زىنت بخشو۔ (انمول ہىرے ص ۱۶)
وقت کا بہترىن استعمال کرنے کے طرىقے:
ہم بھى اپنے وقت درست استعمال کرکے اپنى زندگى کے صفحات کو زندگى بخش سکتے ہى
وقت کا درست استعمال کرنے کا بہترىن طرىقہ ىہ ہے کہ آپ اپنا پورے د کا جدول
بنالىجئے کہ آپ نے پورے دن مىں کسى وقت مىں کىا کام کرنا ہے، فضولىات کو جدول سے
نکال لىجئے اور نىکىوں بھرے کام کو جدول مىں داخل کرلىجئے ان نىکىوں بھرے کاموں پر
عمل کرکے نا صرف ہم اپنا وقت درست طرىقے سے استعمال کرسکتے ہىں بلکہ ان کاموں کے
کرنے کے ذرىعے سے اللہ اور اس کے رسول صلى اللہ تعالىٰ على وسلم کى رضا اور خوشنودى بھى حاصل کرسکتے ہىں۔
۔۔ جىسا کہ قرآن پاک کى ت لاوت کرنا، احادىث مبارکہ مىں اس کى بڑى فضىلت ائى
ہے، حضور اکرم صلى اللہ تعالىٰ علىہ وسلم کا ارشآد ہے جو شخص کتاب اللہ کا اىک حرف پڑھے گا اس کو اىک نىکى ملے گى جو دس کے برابر ہوگى۔(مراة الناجىع
ص ۲۵۵۔ج ۰۳)
۔۔ اسى طرح اگر اپنے وقت کو ضائع کرنے کے بچانے کے لىے وہى کتب کا مطالعہ فرمائىں تو نے ىہ بھى وقت کا بہترىن
استعمال ہے ۱۸ فرورى ۲۰۲۰ کو طلب اکرام کے درمىان ہونے والے سنتوں بھرے اجتما ع
مىں نگرانِ شورىٰ مولانا عمران عطارى نے ارشاد فرماىا، کتاب لکھنے والا اپنے بىس منٹ مىں کتاب کا مطالعہ کرکے حاصل کرسکتے ہىں۔
نوٹ: طالبِ علم کے لىے اپنے وقت کو غنىمت جانتے ہوئے خارجى مطالعہ کے ساتھ ساتھ پىچھے اسباق کى پڑھائى جارى رکھنا ضرورى ہے۔
۔۔ وقت کے بہترىن استعمال کرنے کے لىے گھر بىٹھے اپنى اصلاح کے لىے دعوت
اسلامى کے تحت ہونے والے شورٹ کورسز مىں داخلہ لىجئے اور ذخىرہ آخرت کىجئے۔
گناہوں بھرے چىنل دىکھ کر دنىا مىں اپنا وقت ضائع کرنے اور آخرت کا
عذاب مول لىنے کے بجائے گھر مىں مدنى چىنل چلائىں مدنى مذاکرہ دىکھئے اور علم دىن
کا خزانہ حاصل کىجئے۔ اسى طرح گھر مىں گھر درس ، کے ذرىعے نىکى کى دعوت دى جائے کہ
حدىث پاک مىں ہے نىکى کى راہ دىکھانے والا نىکى کرنے والے کى طرح ہے۔(مراة
المناجىح ج ۱، ص ۱۹۶)
اسى طرح وقت کا اىک بہترىن استعمال درود پاک کى کثرت کرنا بھى ہے چلتے پھرتے
اٹھتے بىٹھتے درود پاک پڑھتے رہىے کہ حدىث پاک مىں ہے ۔ مجھ پر کثرت سے درود پاک پڑھو، بے شک تمہارا مجھ پر
دود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کے لىے مغفرت ہے۔(آقا کا جدول ص ۵۱)
دىکھا آپ بے وقت کا درست استعمال درود پاک کے ذرىعے گناہوں کے لىے مغفرت بھى
ہے۔
ربِ کرىم سے دعا ہے کہ وہ ہمىں نىکىوں بھرے کام مىں اپنا وقت صرف کرنے کے ذرىعے سے اپنے وقت کا درست اور بہترىن استعمال کرنے کى توفىق نصىب فرمائے۔ آمىن
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں
وقت ایک بہت
ہی انمول چیز ہے جس کا کوئی مول نہیں ایک بار یہ گزر جائے دوبارہ پلٹ کر نہیں آتا
لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے وقت کو اچھے کاموں میں صرف کریں .آئیے
اس ضمن میں اپنے میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ علیہ
وسلم
کا فرمان پڑھتے ہیں
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اہل
جنت کو کسی چیز کا افسوس نہیں ہوگا سوائے اس ساعت (یعنی گھڑی) کے جو(دنیا) میں اللہ کے ذکر کے بغیر گزار دی۔ (انمول ہیرے)
اس فرمانِ
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو
مد نظر رکھا جائے تو ہم اپنے وقت کا بہت ہی بہترین طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں
وہ ایسے کہ ہم اپنے وقت کو اللہ کے
ذکر میں گزاریں اللہ کے ذکر سے
اپنے دل کو شاد و پر بہار رکھیں۔ایسی محفلوں میں شامل ہو ں جہاں اللہ کا ذکر ہو ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہو۔فرض علم حاصل کریں اچھی
صحبت اختیار کریں ،اس کے لیے آپکو کہیں
دور جانے کی ضرورت نہیں اس پر فتن دور میں آپ کے سامنے آپکی پیاری تحریک دعوت
اسلامی موجود ہے اس سے وابسطہ رہیئے نیکی کرتے رہیئے اور نیکی کی دعوت دیتے رہیئے
نمازوں کی پابندی کیجیئے۔ ابھی تو تقریبا لوگ اپنے گھروں میں فارغ ہیں تو اپنے اس
فارغ وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔ رحمت عالم نور مجسم شاہ بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ چیزوں
کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو۔ (1) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ،(2) صحت کو
بیماری سے پہلے، (3) مالداری کو تنگدستی سے پہلے ، (4) فرصت کو مشغولیت سے پہلے ، (5)
زندگی کو موت سے پہلے۔(رسالہ انمول ہیرے)
تو آپ بھی ان پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانیئے اپنے وقت کو علم دین حاصل کرنے میں صرف کیجئے اللہ کو راضی کرنے میں کیجئے اس طرح ان شاءاللہ عزوجل آپکا وقت بہت ہی بہترین طریقے سے استعمال ہوتا رہے گا اس کا علم آپکو جب ہوگا جب بروز قیامت ہمارا امتحان ہوگا ۔ تو Don't Waste your time اپنے وقت کو بہترین کاموں میں استعمال کریں کیوں کہ وقت پلٹ کر نہیں آتا۔
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں
بہت سے لوگ وقت کو اہمىت نہىں دىتے لىکن جو خوش نصىب اس کى اہمىت کو سمجھتے
ہىں تو ان کا اگلا سوال ىہ ہوتا ہے کہ ہم
وقت کو استعمال کرىں پہلے تو یہ ذہن بنالىں کہ وقت کو اچھے اور شریعت کے مطابق گزاریں گے
اگر ایسا نہ کىا تو برے کاموں ىا فضول کاموں مىں پڑنے کا
قوى اندىشہ ہے، وقت کو صحىح استعمال کرنے
کے لىے جدول کا ہونا ضرورى ہے کہ روزانہ مىں ىہ کروں گا، وہ ہفتے مىں کروں گا ىا
مہىنے مىں کروں گا ىا سال مىں کروں گا۔
مىں وقت کا استعمال کرنے کا طرىقہ
بىان کرتا ہوں اس کا سب سے اچھے طرىقہ مدنى انعامات پر عمل ہے، جس سے ہم اپنے وقت کو بہترىن بناسکتے ہىں، ىہ
ہمىں کام چھوڑنے کا حکم نہىں دىتا بلکہ
ہمىں دنىاوى کاموں کے ساتھ دىنى کاموں کى
بھى ترغىب دىتا ہے، جىسے دىنى کتب کا مطالعہ جھوٹ ،غىبت سے بچنا ، مدرستہ
المدىنہ مىں پڑھنا، پڑھانا درس مىں
شرکت ، ہفتے مىں اىک روزہ رکھنا، علاقائى
دورہ برائے نىکى کى دعوت ،اور سال مىں اىک مرتبہ نماز کے احکام ، کفرىہ کلمات کے
بارے مىں سوال جواب وغىرہ پڑھىں،مدنی انعامات پر عمل سے جب ہمارى زندگى خوشگوار ہوسکتى ہے۔ تو اس سے بہترىن وقت کا استعمال نہىں ہوسکتا؟
اللہ تعالىٰ ہمىں مدنى انعامات پر عمل کرنے اور وقت کا بہترىن استعمال کرنے کى توفىق عطا فرمائے۔(آمىن)
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں