وقت ایک بہت
ہی انمول چیز ہے جس کا کوئی مول نہیں ایک بار یہ گزر جائے دوبارہ پلٹ کر نہیں آتا
لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے وقت کو اچھے کاموں میں صرف کریں .آئیے
اس ضمن میں اپنے میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ علیہ
وسلم
کا فرمان پڑھتے ہیں
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :اہل
جنت کو کسی چیز کا افسوس نہیں ہوگا سوائے اس ساعت (یعنی گھڑی) کے جو(دنیا) میں اللہ کے ذکر کے بغیر گزار دی۔ (انمول ہیرے)
اس فرمانِ
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو
مد نظر رکھا جائے تو ہم اپنے وقت کا بہت ہی بہترین طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں
وہ ایسے کہ ہم اپنے وقت کو اللہ کے
ذکر میں گزاریں اللہ کے ذکر سے
اپنے دل کو شاد و پر بہار رکھیں۔ایسی محفلوں میں شامل ہو ں جہاں اللہ کا ذکر ہو ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہو۔فرض علم حاصل کریں اچھی
صحبت اختیار کریں ،اس کے لیے آپکو کہیں
دور جانے کی ضرورت نہیں اس پر فتن دور میں آپ کے سامنے آپکی پیاری تحریک دعوت
اسلامی موجود ہے اس سے وابسطہ رہیئے نیکی کرتے رہیئے اور نیکی کی دعوت دیتے رہیئے
نمازوں کی پابندی کیجیئے۔ ابھی تو تقریبا لوگ اپنے گھروں میں فارغ ہیں تو اپنے اس
فارغ وقت کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔ رحمت عالم نور مجسم شاہ بنی آدم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ چیزوں
کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو۔ (1) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے ،(2) صحت کو
بیماری سے پہلے، (3) مالداری کو تنگدستی سے پہلے ، (4) فرصت کو مشغولیت سے پہلے ، (5)
زندگی کو موت سے پہلے۔(رسالہ انمول ہیرے)
تو آپ بھی ان پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانیئے اپنے وقت کو علم دین حاصل کرنے میں صرف کیجئے اللہ کو راضی کرنے میں کیجئے اس طرح ان شاءاللہ عزوجل آپکا وقت بہت ہی بہترین طریقے سے استعمال ہوتا رہے گا اس کا علم آپکو جب ہوگا جب بروز قیامت ہمارا امتحان ہوگا ۔ تو Don't Waste your time اپنے وقت کو بہترین کاموں میں استعمال کریں کیوں کہ وقت پلٹ کر نہیں آتا۔
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں