
دعوتِ اسلامی کے زیر ِ اہتمام04
ستمبر2020ء کوماریشس کی ملک نگران اور ملک مشاورت کی اجیر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
کاموں کے شیڈول بنانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق مدنی
پھول پیش کئے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں چٹاگانگ مہنوگر زون کی تقریباً 170 اسلامی بہنوں نے رسالہ”فضائل
امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 ستمبر 2020ء کو یوکے کے شہر لوٹن لندن( Luton London) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
حلقے بڑهانے اور نیو مبلغات کی تربیت کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑهانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔
پچھلے ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 30ذوالحجۃ الحرام 1441ھ تا 13 محرم الحرام 1442ھ تک پچھلے ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
209اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
237اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
350اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
521 اسلامی بہنوں نے روزانہ313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
544 اسلامی بہنوں نےروزانہ 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
342 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام
03 ستمبر2020ء کو یوکے کے شہر الفورڈ(Ilford) میں مدنی انعامات اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں
12اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیر ِ اہتمام لندن میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام4
ستمبر2020ء کو لندن(London) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت(مدرسۃ المدینہ
بالغات ) اسلامی بہن نے اپنی ماتحت
کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی
کی نیز مدرسۃ المدینہ بالغات کے شعبہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو پانچ سال کے اہداف پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 ستمبر 2020ء کو یوکے کے شہر گریٹر مانچسٹر(Greater Manchester) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذمہ دار
اسلامی بہنوں کو باکردار اور باعمل ہونے
پر مدنی پھول دیئے نیز مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
نکات دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 ستمبر 2020ء کویوکے کے شہر بریڈفورڈ( Bradford) میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی وقت پر دینے، اپنے اخلاق بہتر بنانے اور مدنی
کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے نکات سمجھائے ۔
يوکے کے شہر بریڈفورڈ اور اطراف کے علاقوں میں”تربیت
اولاد کورس“ شروع ہونے جارہا ہے

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام يوکے کے شہر بریڈفورڈ (Bradford) اور اطراف کے علاقوں میں14،15 اور 16 ستمبر2020ء کو ”تربیت
اولاد کورس“ شروع ہو رہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔
تمام
اسلامی بہنوں کے لئے اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرنے کے لئے سیکھنے کا سنہری موقعہ
ملے گا۔
کورس
میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
رابطہ کریں۔
یوکے مانچسٹر ریجن میں ماہ اگست 2020ء میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

دعوت اسلامی کے
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
یوکے مانچسٹر ریجن(Manchester) میں ماہ اگست
2020ء میں لگنے والے مدارس اور دیگر مدنی
کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
پورے ریجن میں درجات کی تعداد:30
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:270
مدرِّسَات کی تعداد:28
گھر میں لگنے والے مدارس کی تعداد:9
گھر میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:11
بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی
تعداد:6
اسکائپ
پر پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27
اسکائپ کی مدرِسَات کی تعداد:6
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
طالبات کی تعداد:102
ہفتہ وار فکر مدینہ والی طالبات کی تعداد: 104
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی
تعداد: 58
ماہِ اگست 2020ء میں15 طالبات نے مدنی قاعدہ
مکمل کیا جبکہ1 نے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے،نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰﷺ کی لازوال دولت
دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے اسلامی بہنوں
کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ( Ireland)میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے
میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار99 ،
لندن ریجن سے 2ہزار19، بریڈ فورڈ ریجن سے 3ہزار757، برمنگھم یجن سے 3ہزار 579،
آئرلینڈ سے 76 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 308
اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔مجموعی طور پر تقریبًا11ہزار838اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔