کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں تین دن
کے اجتماعاتِ ذکر شہادت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملک کینیا
کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں تین دن کے اجتماعاتِ ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں پہلے دن
30 ، دوسرے دن 40 اور تیسرے دن 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع ذکر
شہادت میں ملک نگران اسلامی بہن نےامام حسین
رضی اللہ عنہ کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا
وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب
دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہندتھانہ زون، واشی کابینہ، نیرول ڈویژن کے متعدد ذیلی حلقوں نیرول، پنویل اور تلوجے پنچندمیں 3 دن کے اجتماعات ذکر شہادت
منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے تینوں دن امام حسین کی عبادت ،
اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا
وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب
دلائی۔

عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا
مدنی پیغام دنیا کے کئی ممالک میں پہنچ
چکا ہے اور الحمدللہ یہ سلسلہ روز بروز بڑھتاہی چلا جارہا ہے۔ نیکی کی دعوت کے
ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کئی شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دین کی خدمت کرنے میں
مصروف ہے۔ دعوت اسلامی کا ایک شعبہ خدام
المساجد و المدارس بھی ہے جس کے تحت ہزارہا مساجد تعمیر کی جاچکی ہیں اور مزید یہ
سلسلہ جاری و ساری ہے۔
اسی
سلسلے کو قائم رکھتے ہوئے افریقی ملک موزمبیق کے سٹی مانگا میں بہار شریعت مسجد کی
تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ نگران بئیرا زون ودیگر ذمہ داران نے زیر تعمیر مسجد کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کا موں
کا جائزہ لیتے ہوئےانکی حوصلہ افزائی کی اور مزید تعمیرات کےحوالے سے رہنمائی کی۔
واضح
رہے کہ یہ وہ مسجد ہے جس کا سنگ بنیاد جانشین امیر اہلسنت مولاناحاجی عبید رضا
عطاری مدنی نے سفر افریقہ کے دوران رکھا تھا۔
زیر تعمیر مسجد بہارشریعت کے اطراف میں ذمہ
داران کی کاوشوں سے مختلف مواقع پر نیکی کی دعوت کی بدولت اب تک کم وبیش 132 غیر مسلم اسلام قبول کرچکے
ہیں۔ نگران بئیرا زون نےان نو مسلم اسلامی بھائیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیں
اسلامی معلومات حاصل کرنےاورنمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جرمنی کے تین علاقوں میں تین دن ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”امام حسین کی عبادت،
کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا کردار“کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کےتحت
پچھلے ہفتے یورپین یونین ریجن میں ہونےوالے اسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
47 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
117 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا
پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
176 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
250
اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
125اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
161 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”سیرتِ بابا فرید رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام یوکے کی ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن اور بریڈفورڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن
سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مجلس
مدنی انعامات کے کام کو مزید بڑھانے کے لئے2021 سے 2026 ، 5 سالہ اہداف دیئے،اسلامی
بہنوں کی تقرریوں کوفروری 2021تک عملی
جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے، محاسبہ تحریک کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع یوکے کی
مادری زبان( native language )انگلش میں کروانے کا ذہن
دیا اور مدنی انعامات کے رسائل انگلش میں تقسیم اور وصول کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ايسٹ لندن کابینہ کی
جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں والتهم سٹو، ایسٹ
ہام اور ایلفورڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن ےن مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے، مدنی مذکراہ سننےاورمدنی انعامات پر عمل کرنے کا
ذہن ديا ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے کے شہر بریڈ فورڈ(Bradford) میں ” اپنی نماز درست کیجیئے
کورس“ کا اِختتام ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس بہت پسند آیا۔
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کی۔ اس کورس میں مختلف علاقوں
کے اسٹوڈنٹس اسلامی بہنیں بھی شریک ہوئیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اجاگر
کرنے اور شہادت اما حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکےمانچسٹر ریجن اورلوٹن لندن کابینہ کی اسلامی بہنوں کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماع ذکر شہادت کا انعقاد کیا
گیاجن میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا
کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں
نے بیانات کئے نیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر 1ہزار45اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت
حاصل کی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر
خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”ضیاء دورد و سلام“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔