دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کی کابینہ ڈربن میں 13 اگست 2020ء   کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ان میں سے ایک نیو مسلم جو پہلی بار ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور نیت کی کہ ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن اجمیری زون عرب شریف تین ڈویژن میں جمعہ21اگست 2020ء کو ون ڈے سیشن  ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی پر بیان ہوا ۔ سیشن میں مقامی شامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے  مدنی مشورہ کیا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت کویت کی ڈویژن اور قطر و بحرین کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار ر سالہ کی تعداد اور روز کے کام کی کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی نیز ان کے ملکوں میں ہر ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کی ابتدا کرنے پر ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba city)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات سے کم و بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا جذبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات ( Chicago, Skokie, Des Plaines) سے کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ خیر خواہی کرنے،ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یوکے لندن ریجن کے سلاؤ (Slough) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا اِختتام ہوا جس میں 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے لندن کے شہر ولڈسن گرین(Willesden Green) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا نیز نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق نکات فراہم کئے گئے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایااسی سلسلے میں ماہ محرم الحرام1442ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 534 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور 240 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام یوکے برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے ویلز برسٹل (Wales Bristol) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا اِختتام ہوا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کےشہر کونٹری ( Coventry) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کے علاقوں بریڈفورڈ، لیڈزاور ہالی فیکس ( Bradford ,Leeds, Halifax )میں تین دن کے ذکر شہادت اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے امام حسين رضی اللہ عنہ كى عبادات، كربلا والوں کا کریمانہ انداز پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔