اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے  زیرِ اہتمام ویسٹ لندن( West London) کے شہر ہنسلو( Hounslow)میں بذریعہ کال علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 16 اکتوبر2020 ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے نیلسن( Nelson) میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور اپنی آخرت بہتر بنانے کی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يو کے  ساؤتھ یارکشائر کے شہرڈونکاسٹر(Doncaster) ، رودرہم(Rotherham) اور شیفیلڈ(Sheffield) میں بذریعہ اسکائپ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ربیع النور کی آمد پر کی جانے والی تیاریوں، گھروں کو سجانے اور مدنی مذاکرے پابندی کے ساتھ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنےاور روزانہ اپنے گھروں میں گھر درس دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن، کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز انہیں ربیع النور شریف میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے کے اہداف دئیے گئے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام یوکے ايسٹ لندن( East London )میں 3دن پر مشتمل”کورس جنّت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 47اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چاہیئےجنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں نیز اس کے علاوہ بھی بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیا اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیت کا اظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرستہ المد ينہ للبنات کے زير اہتمام گزشتہ دنوں يوکے  ويسٹ لندن ( West London)میں 41 دنوں کا ”معلمہ ناظرہ کورس“ کا اختتام ہوا۔

کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ امتحان ميں کامياب ہونے والی اسلامی بہن مدرستہ المدينہ بالغات میں پڑھانے کی اہل ہونگی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام لندن ریجن کے علاقوں  ہیکنی (Hackney)،ایلفورڈ (Ilford)اورچشام (Chesham )میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور تربیتی اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار345 ، لندن ریجن سے 2ہزار312، بریڈ فورڈ ریجن سے 7ہزار555، برمنگھم یجن سے 4 ہزار877، آئرلینڈ سے 61 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے302 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا17ہزار452اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شانِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ (Longsight)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں پردے کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق مدنی پھول بیان کئے نیزکابینہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے قراٰنِ پاک پڑھنے اور چھونے کے مسائل سکھائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے بری (Bury) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”پردے کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو آیاتِ قرآنیہ اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں پردے کی ضرورت اور فضیلت کے متعلق نکات بیان کئے۔آخر میں ریجن مجلسِ رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سجدہ سہو کے مسائل بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ، بریڈ فورڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبہ شب و روز کے نکات سمجھاتے ہوئے شب و روز کےلئے  مدنی خبریں دینے کے اہم نکات بیان کئے نیز تحریری مقابلے میں حصہ لینے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of Maktabah-tul-Madinah for female Majlis, Madani Mashwarah of the responsible Islamic sisters of Maktabah-tul-Madinah took place in Belgium.

The performance of the Islamic sisters present in the Madani Mashwarah was evaluated, and they were trained. Moreover, the crucial matters of the different packages of distribution of the booklets and the issue of their distribution were discussed.