
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13دسمبر 2020ء کو سویڈن ( Sweden) میں بذریعہ زوم ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اوراد وظائف کی برکتیں
“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو سلام کرنے کی سنتیں بتائیں نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

Under the supervision of the Short Courses Department
of Dawateislami, a 5 day "Seerat e Mustafa" course based on
the blessed life of the Prophet ﷺ will be taking place
in english for the Islamic sisters of Longsight (Manchester Region) and nearby areas.
This course will be taking place from 21st December to
25th December 2020. The duration of this course will be 1 hour 12 mins; from
5pm to 6.12pm
To get an admission in this course please contact:

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو
کابینہ کے شہر گوون ہیل( Govanhill )میں مدنی دورے کا سلسلہ
ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی
دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
یوکے کے
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا لنکشائر کابینہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں
کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا لنکشائر کابینہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ
دعائے حاجات کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو اس ہفتے سے خوب فائدہ اٹھاتے
ہوئے زیادہ سے زیادہ عیادتیں، خیر خواہی کرنے، انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئی اور
پرانی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی سے وابستہ کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے کے
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن کا برنلی ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے مانچسٹر (Manchester)ریجن نگران اسلامی بہن کا برنلی ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”انفرادی
عبادت کےلئے وقت کیسے نکالیں“ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں کی دینی تحریک پر توجہ کا
ذہن دیا، ٹیلی تھون کےلئے جمع شدہ یونٹس پر کلام کے ساتھ ساتھ مدنی حلقے اور ہفتہ
وار رسالے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات پیش کئے۔
مانچسٹر ریجن
نگران اسلامی بہن کا ریجن مشاورت اور لانکشائر کابینہ مشاورت کےہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کےمانچسٹر (Manchester)ریجن نگران اسلامی بہن کا ریجن مشاورت اور
لانکشائر کابینہ مشاورت کےہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مانچسٹر ریجن نگران اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور شعبوں کے کاموں پر بات کی نیز زبان کی
احتیاط پر نکات پیش کرتے ہوئے ریجن نگران نے ”پہلے تولو بعد میں بولو“ پر
عمل کرنے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقے لانگسائٹ اور اطراف کی اسلامی بہنوں کےلئے ”سیرتِ مصطفیٰ“کورس ہونے جارہا
ہے

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام21
تا 25 دسمبر2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) اور اطراف کی اسلامی بہنوں کےلئےانگلش زبان میں ”سیرتِ
مصطفیٰ“کورس منعقد ہوگا۔
یہ کورس
صرف 5 دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 12 منٹ ہوگا، شام 5 بجے سے 6:12 تک۔
اس آن لائن کورس
میں ایڈمیشن کےلئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ کر سکتے ہیں

لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق ِمصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت
دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی
مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر لوٹن (Luton) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں24 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے نیوکاسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ یارکشائر کابینہ کے علاقے نیوکاسل (Newcastle) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور جملہ ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ دعا برائے حاجات
اجتماع کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کو اپنی کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
شعبہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کے زیر اہتمام یوکے کی لندن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر
اہتمام یوکے کی لندن (London) میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدرسۃالمدینہ بالغات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے ویسٹ لندن (West London)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ویسٹ لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ دعائے حاجات اجتماع کے نکات بیان کئے نیز
جدول کی ساتھ وقت پر8 دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
کینیڈا کے شہر برمپٹن میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برمپٹن(Brampton) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” حسنِ اخلاق کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کی سیرت پر
عمل کرتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر
کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر مسلمان سے حسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن دیا۔