دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 دسمبر 2020ء کو  امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 6 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، فوسٹر ایونیو، نیو جرسی ( Coney Island Avenue ,Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, Ocean Avenue, Foster Avenue, New jersey) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 127 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”اوراد وظائف کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔