
ماه جنوری 2021 January
کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے عرب شریف کے مختلف شہروں میں یوم ِقفل ِ مدینہ کا اہتمام کیاگیا جس میں 25
اسلامی بہنوں نے ”یوم قفل“ مدینہ منایا اور کم و بیش 11اسلامی بہنوں نے ”ایام قفل“ مدینہ منائے۔ رسالہ ” خاموش شہزادہ “ 69 اسلامی بہنوں نے پڑھا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ایسٹ مڈلینڈیوکے میں 16 جنوری 2021ءکو بذریعہ زوم مدنی مشورہ
ہوا جس میں مڈلینڈ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران ریجن برمنگھم یوکے سید فضیل رضا عطاری نے
12 دینی کاموں کے حوالے سے کارکردگی کا
جائزہ لیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں بڑھانے اور ان میں مزید بہتری پر کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کے شہر
سڈنی میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنتوں کی خوب خوب دھومیں مچائیں۔ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے بھی لگائے گئےجہاں درس و بیان کے ساتھ ساتھ
مدنی قافلے کے مسافر عاشقان رسول کو سنتیں اور دعائیں بھی سکھائیں گئیں۔
اسی طرح اٹلی کے شہر Busto Arsizio میں بھی عاشقان رسول نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی
جس میں نگران اٹلی کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔ دوران مدنی قافلہ
سنتیں و آداب اور دعائیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نگران اٹلی کابینہ اور
دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کے شرکا عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام
کرنے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔
ہجویری ریجن
ایران کی ملک نگران اسلامی بہن کا اپنی
ڈویژن کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن ایران
کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی ڈویژن کے
ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک نگران
اسلامی بہن نے کارکردگی کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا طریقہ بتایا مزید مدرستہ المدینہ بالغات
میں اسلامی بہنوں کے داخلے کے لئے کوشش کرنےکی ترغیب دلائی۔
Course “What is Paradise and Hell?” conducted in
English for Sisters in Leicester, Nottingham and Burton

Under the supervision of ‘Majlis short courses
(Islamic sisters)’, in East Midlands Kabina,
Birmingham Region Course 'What is Paradise and Hell?' was conducted in 3
cities - Leicester, Nottingham and Burton for English speaking sisters.
A total of 83 sisters attended these courses and 61
sisters made the intention to attend future courses and 13 made the intention
to attend the weekly ijtima.
Sisters appreciated DawateIslami’s efforts in
arranging courses for Islamic sisters in this difficult time and suggested many
more courses should come in future especially for English speaking sisters.
عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن کا نارتھ امریکہ
ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا نارتھ امریکہ
ریجن نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں 22 جنوری2021ء کو ہونے والے مدنی مشورہ کے
حوالے سے مشاورت کی اور اس کی تیاری ، نارتھ امریکہ میں جگہوں کی ضرورت، فیملی اجتماعات سے متعلق بات چیت ہوئی۔
کینیڈا
کے شہر سرے اور ریجائنا میں بذریعہ
اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر سرے اور ریجائنا میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 21 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے ”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو” یا سمیع“ کا ورد کروانے کے علاوہ مختلف وظائف بھی سکھائے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ “
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ،کینیڈا) کی 1ہزار35
اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن نیو یارک
میں 6 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیونیوجرسی،
بینسن(Coney Island ,Brighton beach Avenue,
Foster Avenue, ocean Avenue, New jersey, Bensonhurst )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 135 مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی
نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔
یوکے کی تمام ریجن نگران اور ادارتی شعبہ جات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی تمام ریجن نگران اور ادارتی شعبہ جات اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں8ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورچندے کے بارے میں شرعی و تنظیمی احتیاطیں اس کا
تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مشاورت کی۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں

نیکی کی دعوت کو عام کر نے کے جذبے کے تحت 23 تا28 ربیع ُالاٰخر1442ھ تک گزشتہ ہفتے یوکے
میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
252اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
374اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
549اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار429 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
788 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
598 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ “
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 2ہزار547 ، لندن ریجن سے 1ہزار943،
بریڈ فورڈ ریجن سے 8ہزار424، برمنگھم ریجن سے 5ہزار 895، آئرلینڈ سے 77 اور اسکاٹ
لینڈ ریجن سے 335 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا19ہزار441اسلامی بہنوں نے رسالہ ” شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔