اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے موزمبیق کی ذمہ دار سے مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں جہاں علاقائی دورہ پر تقرری نہیں وہاں کی نگران اسلامی بہنوں نے کو تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا مزید علاقائی دورہ پر کلام کیا گیا۔ مدنی پھول پہنچانےاور مدنی مشوروں کی ترغیب دلائی گئی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 17 جنوری 2021ء کو ڈنمارک( Denmark) میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دکھانے کا ذہن دیا نیزاصلاحِ اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے اور اس کے ذریعے نیک اعمال کی عاملات میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

38 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

66 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

176 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

70 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

119 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

185 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ (Holland) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کس طرح 8 دینی کاموں میں بہتری لائی جا سکتی ہے اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری 2021 ءکے دوسرے ہفتے آسٹریا کے شہر ویانا( Vienna) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” مرض سے قبر تک“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا کرنے کے طریقہ اور مختلف اوراد و وظائف بھی بتائے۔

آسٹریا میں عنقریب نئے مدرستہ المدینہ بالغات شروع ہونے والا ہے اس میں داخلہ لینے کےلئے اسلامی بہنوں کو ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا( Austria) کے شہر ویانا (Vienna )میں ذمہ دار اسلامی بہنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ان کی ذمہ داری کے لحاظ سے اہداف بھی دیئے۔


یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی( Itlay )کے شہر میلان (Milan )میں گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک اسلامی بہن کے غسل میت میں شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے عزیزوں سے تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے نیک اعمال کا ذہن دیا نیز

وہاں موجود اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔ مزید یہ کے دعوت اسلامی کے 8 دینی کاموں میں عملا شرکت کے لئے ترغیب کے ساتھ ساتھ مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوری2021ء کے دوسرے ہفتے یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark ) میں بذریعہ اسکائپ 2 مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کے فضائل،عیادت کے آداب، مرحومین کے لئے ایصال ثواب اور نزع کی تکالیف کے بارے میں بیان کیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے یا سننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اٹلی(Italy) کی ڈویژن پراتو(Prato)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی کاموں کو مزیدمضبوط کرنے کے حوالے سے تربیت کے اہم نکات پیش کئے، ہفتہ وار کارکردگیاں بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

علاقائی دورہ کی ڈویژن نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے نکات میں ہونے والی تبدیلیاں سمجھا کر علاقائی دورہ کی شرکا بڑھانے کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو موجودہ لاک ڈاؤن کے ایام میں کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات بذریعہ اسکائپ کے ری نیو جدول کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے اور مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی حلقہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور2021ء میں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دلائی نیز جن شعبے پر تقرری باقی ہے اُن پر تقرری مکمل کرنے کے مدنی پھول بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ممالک کی نگران اسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران،قطر اور بحرین کی کابینہ نگران اورکویت کی ڈویژن نگر ان اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ گھریلوں صدقہ بکس گھروں میں رکھوانے، اجتماعات میں اضافے کے لئے کوششیں بڑھانے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔