اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام17 جنوری2021ء کومدنی ریجن  عرب شریف میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے اور اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن د یا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن سری لنکا کابینہ و   ڈویژن بغدادی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران ِعالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال لیکر اپنا جائزہ لینے اور 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ترکی میں اصلاحِ اعمال  اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران ِعالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال لیکر اپنا جائزہ لینے اور 1200 مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لاسالوت (La Salut) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکام بیان کئے ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے 5 دن پر مشتمل کورس بنام ”کفن دفن کورس“ کرنے کا ذہن دیا جس پر چند اسلامی بہنوں نے اس کورس میں داخلے کے لئے اپنے نام بھی لکھوائے۔ 


 دعوت اسلامی کے زیراہتمام17 جنوری 2021ء کوآئرلینڈ (Ireland)ریجن میں نئے مقام پر انگلش زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بخشش اور موسیقی“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو موسیقی کے نقصانات اور اسے بچتے ہوئے اللہ پاک سے بخشش طلب کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں آئرلینڈ(Ireland) ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہنوں نے”بے پردگی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو بے پردگی کے نقصانات اور شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن کے علاقے ایڈنبرا (Edinburgh)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”آقا ﷺکے دین کے مددگار“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےلندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اللہ پاک سے وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام27 اور 28 جنوری2021ء کو  یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے لانگسائٹ(Longsight) میں کورس بنام ” بیٹی کا کردار “ ہونے جارہا ہے جس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہوگا۔

اس کورس میں اسلام میں عورت کا مقام، بیٹی کی پرورش اور شرم و حیا کے متعلق سکھایا جائے گا۔

اس آن لائن کورس میں داخلہ لینے کےلئے اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:

mcr.sisters@yahoo.com


اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورسز کے اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے نارتھ برمنگھم کے  دو علاقوں میں کورس ”اسلامک ہیروز“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں حضرت عمر فاروق اعظم، حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنھما کے دور مبارک کی نیز اسلام کے شیر کہلانے والے نور الدین زنگی رحمۃ اللہ علیہ کی شاندار فتوحات وغیرہ، نیز قیامت کی کچھ نشانیوں کے بارے میں معلومات اور ا س کے علاوہ بھی کثیر معلومات دی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں مدنی ریجن،ملک کویت ، 3ڈویژن میں سنتوں بھرے اجتماعات اور2 ون ڈے سیشن ہوئے جن میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے مرض سے قبر تک کےموضوع پر بیان کیا اور شریک اسلامی بہنوں کو قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن، ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”شان حافظ ملت“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی ۔اسی سلسلے میں مدنی ریجن سے تقریباً،1554 (پندرہ سو چوون) اسلامی بہنوں نے رسالہ”شان حافظ ملت “پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔