یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن گلاسگو کابینہ کے شہر گوون ہیل میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام22جنوری2021ء کویوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو کابینہ
کے شہر گوون ہیل (Govanhill )میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی
بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
مانچسٹر ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکےریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئے علاقوں میں
انگلش میں مدرستہ المدینہ بالغات
شروع کئے جائیں تاکہ مقامی اور دوسری نیشنلٹی
کے لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دی
جاسکے اس پر کلام کیا۔
یوکےریجن نگران اسلامی بہن کا فیضان ویک ا ینڈ
اسکول ٹیچرز کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےریجن
نگران اسلامی بہن کا فیضان ویک ا ینڈ اسکول ٹیچرز کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 ٹیچرز نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں فیضان
ویک ا ینڈ اسکول ٹیچرزکو نرمی و محبت سے بچوں کو پڑھانے اور ان کو دعوت اسلامی کے
دینی ماحول کے قریب لانے کی ترغیب دلائی اور آن لائن کلاس کے حوالے سے جو مشکلات
آرہی ہیں اس حوالے سے کلام کیا۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن کا تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 4ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مقامی زبان میں دینی کام کرنےاور دوسری نیشنلٹی کے لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
لندن ریجن ڈویژن والتھم سٹو(Walthamstow) میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے”تربیتی حلقہ“ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن کے ڈویژن راچڈیل(Rochdale) میں مدنی مذاکرہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مدنی مذاکرے کے دینی و دنیاوی فوائد، علم دین
کے فضائل اور پیر و مرشد کی برکتوں کے متعلق بیان ہوا نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
مانچسٹر ریجن کے ڈویژن برنلے(Burnley)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 17
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سُستی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیان
کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے مانچسٹر
ریجن کے ڈویژن بلیکبرن میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کے ڈویژن بلیکبرن(Blackburn) میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”ہدف بنا
کے کام کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اس
کے فوائد بتاکر دینی کاموں کےلئے اہداف بنا کر کام کرنے کا ذہن دیا۔
یوکے مانچسٹر ریجن کےڈویژن ایکرنگٹن میں نیٹ کے ذریعے
مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر ریجن کےڈویژن ایکرنگٹن(Accrington)میں نیٹ کے ذریعے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”مقصدِ حیات“ کے موضوع پر بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کا درست استعمال کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔
یوکے مانچسٹر
کے علاقے برنلی میں نیٹ کے ذریعے کفن دفن اجتماع کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کی زیر اہتمام گزشتہ
دنوں یوکے مانچسٹر کے علاقے برنلی (Burnley)میں نیٹ کے ذریعے
کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے میت کو غسل و کفن دینے کے متعلق اسلامی بہنوں کی
تربیت کی۔ ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے نزع کے متعلق بیان کیا۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
311اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
431اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
539اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1423 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔
803 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
622 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور
رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے
والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”صابِر بوڑھا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹرریجن سے 2ہزار750
، لندن ریجن سے 2 ہزار 150، بریڈ فورڈ ریجن سے 9 ہزار 177، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار
166، آئرلینڈ سے 82 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 339 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجموعی
طور پر تقریبًا20ہزار664اسلامی بہنوں نے رسالہ ” صابِر بوڑھا “ پڑھنے یا
سننے کی سعادت حاصل کی۔
Dawateislami