اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں   یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے برنیج (Burnage)میں 3دن پر مشتمل کورس بنام ”اسلامک ہیروز“ کا انعقاد کیا گیاجس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوصحابۂ کرام کا ذکرِ خیر، اسلامی فتوحات، اور قیامت کی نشانیوں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔