ہانگ کانگ اور
ماریشس کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ہانگ کانگ
اور ماریشس کی شعبہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ
کیا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے
تربیت کی اور تجوید القرآن کورس کے حوالے سے نیز درجہ جائزہ مفتشات کے بارے میں
اہم امور پر مشاورت کی۔
بنگلہ دیش کے
شہر چٹاگونگ فینی زون میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگونگ فینی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 6
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کفن دفن اجتماع
منعقد کرنےاور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کرنے کے اہداف دئیے۔
مدنی ریجن کے
ملک قطرکابینہ فیضانِ قطب مدینہ میں پانچ مقامات پر اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک قطرکابینہ فیضانِ
قطب مدینہ میں پانچ مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن کی
پہلی اور دوسری بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی ریجن کی پہلی اور
دوسری بڑی سطح کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں عرب شریف کی ملک نگران اور زون نگران،عمان کی ملک نگران،بحرین
کابینہ نگران اور ان کی ڈویژن نگران، قطر کابینہ نگران اورکویت ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی پھول برائے ماہ رمضان کے بقیہ مدنی پھولوں پر کلام
کیا نیز ماہانہ شیڈول کی نمبرنگ اور پَرسنٹیج بتاکر ان کی
حوصلہ افزائی کی۔
مدنی ریجن کے
ملک عرب شریف میں تقریباً22 مقامات پر
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنو ں مدنی ریجن
کے ملک عرب شریف میں تقریباً22 مقامات پر
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 240 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بحرین میں تین مقامات پراصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئے اپنے اعما ل کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
مدنی ریجن کے
ملک بحرین چشتی کابینہ اور قادری کابینہ میں
پانچ مقامات پر ون ڈے سیشن کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک بحرین چشتی کابینہ
اور قادری کابینہ میں پانچ مقامات پر ون
ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و
بیش 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
نگران زون کاکس بازار بنگلہ دیش محمد ساجد عطاری رضائے
الہی سے انتقال کرگئے

27جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی چینل
بنگلہ کے مبلغ محمد ساجد عطاری (نگران زون کاکس بازار) رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی
اور مجلس دعوت اسلامی کے شب و روز کے اراکین ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور
دعا گو ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کی بے حساب مغفرت فرمائے
اور جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی( Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں فرانکفرٹ( Frankfurt) اور اوفن
باخ( Offenbach) کی کم و بیش 48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی بہنوں نے”اے کاش فضول گوئی
کی عادت نکل جائے “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی
بہنوں کو خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی
تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے۔
40 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
75
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
186 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
301
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ
پڑھے۔
116
اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک
روزانہ پڑھے
219 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ” صابر بوڑھا“ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 4
ہزار 60اسلامی بہنوں نے رسالہ ”صابر
بوڑھا“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر
کے علاقوں میں اجتماعات

دعوت اسلامى کے زیر اہتمام20 تا 25 جنوری2021ء
تک یوکے کابینہ ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کے علاقوں ہیکمونڈ وائک،
ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ
فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل،شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike,
Ravensthorpe, Whitaker batley, Savile town, Westtown, Stockton, Middlesbrough,
Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham,
Huddersfield, Wakefield) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 974 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”اے کاش فضول گوئی کی
عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا نیز اسلامی بہنوں
کو نیکیوں میں زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔