دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن اور ترکی ، ہند کی ملک و ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا۔

جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور بیرون ملک اگر اجیر کرنا ہو تو اس کا طریقہ سمجھایانیز دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسےاہم امورپرتبادلہ خیال ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر ڈنفرملائن (Dunfermline) میں بذریعہ نیٹ ون ڈے سیشن بنامA Night Journeyکا انعقاد کیا گیا جس میں 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات، جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز مدنی چینل دیکھنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم (Birmingham)ریجن میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ زیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے، خاص طور پر عاملات نیک اعمال بڑھانے کے لئے خصوصی توجہ دینے اور اس کے لئے خصوصی اجتماعات برائے اصلاح اعمال منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر ویسٹ مڈلینڈز( West Midlands) کے مختلف علاقوں میں بذریعہ انٹر نیٹ ون ڈے سیشن بنامA Night Journey کا انعقاد کیا گیا جن میں 139 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں معراج کی حکمتیں، سواریاں ، مقامات، جنت و دوزخ کا مشاہدہ وغیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔ اسلامی بہنوں نے دیگر کورسز میں شرکت کی نیتیں کیں اور ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز فیضان نماز کتاب پڑھنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  گریٹر مانچسٹر (Greater Manchester)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنی ذمہ داری اخلاص اور امانت داری کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا نیز تلفظ کی درستی پر توجہ دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 08 مارچ2021ء سے یوکےمانچسٹر(Manchester) ریجن میں 26 دن پر مشتمل ”مدنی قاعدہ کورس “کا سلسلہ جاری ہے جس میں 10 اسلامی بہنیں پڑھ رہی ہے۔

کورس کی خصوصیت میں سے یہ ہے کہ اس کورس میں قراٰنِ پاک کی درستی کے ساتھ ساتھ تجوید کے اہم قواعد نیز فرض علوم کے مسائل اور باطنی امراض سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے،اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے، خوف خدا وعشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دل میں بسا نے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر عمل کر تے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3تا9 مارچ2021ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مانچسٹر، بولٹن ، روچڈیل ،بری ، اولڈہم ، ایشٹن، وارنگٹن، پریسٹن، برنلے ، بلیک برن، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington ) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش907 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 8 مارچ 2021ء کو آئرلینڈ( Ireland) ریجن میں ایک نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششوں کا سلسلہ جاری ہیں۔


دعوت اسلامی کی شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن کے شہر ہنسلو(Hounslow) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو نے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن کی سلاؤ (Slough)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شیڈول فارم فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ کی ڈویژن ہڈرز فیلڈ(Huddersfield) اور ویک فیلڈ (Wakefield) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہے کہ یوکےساؤ تھ اینڈ ویسٹ یارکشائر کابینہ یہ اجتماعات میں پہلی بار انگلش زبان میں منعقد کئے گئے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام08 مارچ2021ء کو یوکے کے شہر میں ایسٹ ہام(East Ham)میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔